0

کرشمہ تنا نے ویب سیریز ’اسکوپ‘ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے ویب سیریز ’اسکوپ‘ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ میں اداکارہ کو ان کی جاندار پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرشمہ تنا کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کی مکمل ٹیم کی محنت اور صلاحیت کا اعتراف ہے اور یہ ان سب کیلئے اعزاز ہے۔واضح رہے کہ ویب سیریز ’اسکوپ‘ جون 2023 کو نیٹ فلکس پر آئی اور اسے ہنسل مہتا نے ہدایت کاری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں