چیمپئنز ٹرافی 2025 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی فتح کے بعد آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بارہ رکنی ٹیم میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کیا گیا۔ٹیم میں بھارت کے چھ، نیوزی لینڈ کے چار جبکہ افغانستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔کھلاڑیوں میں راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)، ابراہیم زدران (افغانستان)، ویرات کوہلی (بھارت)، شریاس ایر (بھارت)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر، بھارت)، گلین فلپس (نیوزی لینڈ)، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان)، مچل سینٹنر (کپتان، نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت)، میٹ ہنری (نیوزی لینڈ) اور ورون چکرورتی (بھارت) شامل ہیں۔ اکشر پٹیل (بھارت) کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔واضح رہے اتوار کے روز کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل نام کیا۔