کھیل

حارث رؤف کے گھر بیٹے کی ولادت، ساتھیوں کی مبارک بادیں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اس بات کی اطلاع شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی اور بتایا کہ حارث رؤف لڑکے کے باپ بن گئے ہیں۔شاہین آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے بھائی حارث رؤف کو بہت مبارک ہو کے اُن کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔انہوں نے حارث رؤف کی فیملی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُن کے گھرانے کو مزید خوشیوں سے نوازے۔اس کے علاوہ شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی حارث رؤف کو مبارک باد پیش کی ہے تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ حارث رؤف اپنی ہم جماعت لڑکی مزنا مسعود کے ساتھ 24 دسمبر 2022 کو نکاح کے بندھن میں بندھے جبکہ اُن کی رخصتی 2023 جولائی میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button