Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’ہیرا پھیری 3‘ ریلیز ہوگی یا نہیں؟ پریا درشن نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار پریادرشن نے فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کے مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کی تکمیل مشکل دکھائی دیتی ہے۔69 سالہ فلم ساز نے سال 2000 میں ریلیز ہونے والی کامیاب کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کی ہدایت کاری کی تھی تاہم وہ اب اس کے تیسرے حصے سے الگ ہو چکے ہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پریادرشن نے فلم سے متعلق پیچیدگیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں بہت زیادہ مسائل ہیں جن پر گفتگو کے لیے کئی ابواب درکار ہوں گے۔پریا درشن کے بقول، انہیں نہیں لگتا کہ یہ فلم کبھی بن بھی پائے گی۔اس سے قبل جولائی میں بھی ہدایت کار نے اعلان کیا تھا کہ وہ فی الحال ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ نہیں ہیں۔انہوں نے قانونی تنازعات اور ذاتی اختلافات کو فلم کی راہ میں بڑی رکاوٹیں قرار دیا تھا۔پریادرشن نے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کو بھی فلم سے علیحدگی کی ایک اہم وجہ بتایا۔ان کے تازہ بیان نے اس مشہور کامیڈی فرنچائز کے مداحوں میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال مزید بڑھا دی ہے۔واضح رہے کہ ’ہیرا پھیری‘ اور ’پھر ہیرا پھیری‘ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button