Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکی فوجی کارروائیوں کی خبریں لیک کرنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی کارروائیوں سے متعلق خفیہ معلومات میڈیا کو فراہم کرنے والوں کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دینا چاہیے۔خبر رساں رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان ریاست ایریزونا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے وقت سے متعلق معلومات صحافیوں تک پہنچانے والے نامعلوم ذریعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے معاملات میں لوگوں کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہلاک کیا جاتا تھا۔امریکی صدر نے تاہم اپنے خطاب میں مبینہ طور پر معلومات افشا کرنے والے شخص کی شناخت نہیں بتائی۔ ان کے بیان سے ایک بار پھر فوجی کارروائیوں سے متعلق حساس معلومات کے افشا ہونے پر ان کی تشویش اور سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button