دلچسپ و عجیب

چین: سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اپ کر لیا

چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔عام طور پر سبزی فروش گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تازہ سبزیوں، مناسب قیمت یا خصوصی رعایت کا سہارا لیتے ہیں، لیکن اس چینی دکاندار نے اپنی دکان کو نمایاں کرنے کے لیے میک اپ کرنے کا فیصلہ کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ منفرد انداز بالخصوص خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا، تاہم اس کی یہ مارکیٹنگ حکمت عملی صرف بازار تک محدود نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button