Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے

کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن گئے۔ویٹیکن نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے کہ پوپ لیو نے 2026 کے الینوائے مڈٹرم انتخابات میں بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق امریکی شہریت کے حامل پوپ لیو ممکنہ طور پر کسی بھی سیکولر جمہوری انتخاب میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بھی ہیں۔ہولی سی پریس آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ ’شہریوں کے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے حق اور فرض پر پختہ یقین رکھتے ہیں‘۔ویٹیکن کے بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ پوپ لیو نے ’شکاگو میں اپنا میل ان بیلٹ جمع کرا دیا ہے‘۔واضح رہے کہ ایران میں جنگ اور امریکا میں تارکینِ وطن کے ساتھ سلوک کے معاملات پر پوپ کے امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ شدید اختلافات بھی رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button