Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول اور جیل نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 20 افسران امریکہ میں تربیت حاصل کریں گے

لاہور ( آصف اقبال ) پنجاب میں پروبیشن اینڈ پیرول سروس اور جیل نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پنجاب کے 20 افسران امریکہ کی ریاست ورجینیا میں جدید تربیت حاصل کریں گے۔ تربیتی دورہ 24 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امریکہ روانگی کے لیے منتخب افسران نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی، جس میں تربیتی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، آئی جی پریزن میاں سالک جلال، سابق ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال اور سینئر سائیکالوجسٹ پریزن سعدیہ ظفر بھی شریک ہوئیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’’ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام‘‘ ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف کریکشنز کے اشتراک سے منعقد ہوگا، جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کا بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز اس پروگرام میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ تربیت کے لیے حکومت پنجاب پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔تربیتی پروگرام کے دوران الیکٹرانک مانیٹرنگ، جی پی ایس کے ذریعے نگرانی اور ٹیکنالوجی پر مبنی مجرمان کے انتظامی نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہائی رسک مجرمان اور گینگز سے وابستہ افراد کی نگرانی، شواہد پر مبنی پروبیشن اینڈ پیرول کے جدید طریقہ کار اور مجرمان کی بحالی، اصلاح اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب کے پروبیشن اینڈ پیرول اور پریزن نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں تربیت ہائی رسک مجرمان کے مؤثر انتظام اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جانے والے افسران محض تربیت حاصل کرنے والے اہلکار نہیں بلکہ پاکستان کے سفیر بھی ہوں گے۔ تمام افسران کو روانگی سے قبل ابتدائی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں مختلف اضلاع میں سپروائزری ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق اس تربیتی دورے سے پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول کے اوفنڈر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ امریکہ کا ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف کریکشنز اس سے قبل بھی پنجاب کے اصلاحات پر مبنی ترقی پسند ماڈل کو سراہ چکا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رواں سال پروبیشن اینڈ پیرول افسران کا یہ دوسرا وفد ہے جو جدید تربیت کے لیے امریکہ روانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button