Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل، محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا

اسلام آباد ( آصف اقبال ) روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ روسی وزیر داخلہ نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے خلوص اور محبت لے کر واپس جا رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ روسی وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آنے والے روسی وزیر داخلہ نے اپنے قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے وزرائے داخلہ نے منظم جرائم کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ روسی وزیر داخلہ کی روانگی کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button