Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

امریکی قونصل جنرل اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی کا نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کا دورہ فنونِ لطیفہ اور ثقافتی ورثے کے فروغ پر تبادلۂ خیال

لاہور ( آصف اقبال ) امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی ٹوری گوڈ نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) لاہور کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اور کالج کی سینئر انتظامیہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، اکیڈمک ایڈوائزر پروفیسر سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل سجاد، ڈین فیکلٹی آف پرفارمنگ آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عثمان ملک، رجسٹرار اور ندیم حسن خان سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ملاقات کے دوران فنونِ لطیفہ، ثقافت، تعلیم اور تخلیقی شعبوں میں باہمی تعاون اور تبادلے کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ امریکی مہمانوں نے این سی اے کے تاریخی ٹولنٹن بلاک کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے قدیم فنون ثقافتی ورثے کے تحفظ تحقیق اور بحالی کے حوالے سے ادارے کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا مہمانوں کو روایتی دستکاریوں، ہنرمند کاریگروں، فن پاروں کے تحفظ و بحالی اور روایتی ہنر کو جدید آرٹ اور ڈیزائن کی تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی انہیں بتایا گیا کہ نیشنل کالج آف آرٹس تدریس، عملی تربیت، دستاویزات کی تیاری اور ماہر کاریگروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ اور نئی نسلوں تک منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے امریکی قونصل جنرل اور ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی نے ٹولنٹن بلاک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں جاری تخلیقی تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا دورے کے اختتام پر امریکی مہمانوں اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کے درمیان یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔ یہ دورہ ثقافتی ہم آہنگی، فنونِ لطیفہ کے فروغ، تعلیمی روابط اور پاکستان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button