Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ وہ دونوں کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ ہیں۔گووندا کی مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی نے سنیتا کے بیان کے ایک روز بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جو گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو، اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔کومل رانی نے مزید الزام عائد کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا اور دوسروں سے دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ نجی اختلافات کو عوام کے سامنے لانا ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button