بین الاقوامی
Trending
امریکا ایران کشیدگی پھر عروج پر، پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایک امریکی MQ-1 ڈرون کو روک کر مار گرایا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے امریکی ڈرون کا سراغ لگایا، اسے نشانہ بنایا اور پھر تباہ کردیا۔آبنائے ہرمز میں یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اس اہم سمندری راستے میں فوجی و بحری سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس لیے امریکی ڈرون کے مار گرائے جانے کی خبر کو فی الحال ایرانی مؤقف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔



