Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے بھارتی صحافی سے شادی کرلی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی اور سابق این ڈی ٹی وی اینکر نِدھی رازدان سے شادی کرلی۔دونوں نے 31 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔ عمر عبداللہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’’ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے‘‘ جبکہ نِدھی رازدان نے بھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پیغام دیا۔رپورٹس کے مطابق شادی 30 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہوئی، جبکہ شادی کی تقریبات میں سری نگر اور نئی دہلی میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔عمر عبداللہ کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔56 سالہ عمر عبداللہ کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی پائل عبداللہ سے 1994 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ کئی برس علیحدہ رہنے کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے جولائی 2026 میں باہمی رضامندی سے ان کی شادی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔دوسری جانب 49 سالہ نِدھی رازدان بھی دوسری شادی کر رہی ہیں۔ وہ طویل عرصے تک این ڈی ٹی وی سے وابستہ رہیں اور معروف پروگرام Left, Right & Centre کی میزبانی کے باعث بھارتی صحافت میں نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button