Select Language
شوبز

ساتھی اداکار کے نامناسب انداز میں چھونے پر بھارتی اداکارہ کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے اداکار و گلوکار پوَن سنگھ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو بغیر اجازت اور نامناسب انداز میں چھوتے دیکھا گیا۔ یہ واقعہ پَون سنگھ کے نئے گانے ’سَیّاں سیوا کرے‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سنہری ساڑھی پہنے انجلی راگھو، شو کے شرکا سے بات چیت کر رہی ہیں کہ اس دوران پَون سنگھ ان کی اجازت کے بغیر ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور غیراخلاقی انداز میں مذاق کی ناکام کوشش کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ آپ کی کمر پر کچھ لگا ہوا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے پَون سنگھ کے اس رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا ’کتنا گھناؤنا اور شرمناک عمل ہے، اتنی عوام کے سامنے بھی انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوئی، انجلی راگھو واضح طور پر غیر آرام دہ نظر آ رہی تھیں لیکن وہ اسٹیج پر تھپڑ مارنے سے گریز کر گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button