Select Language
کھیل

ویرات کوہلی سے متعلق پوسٹ پر انکی سابقہ گرل فرینڈ نے خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان دنوں ایک بار پھر آن لائن ٹرینڈ کر رہے ہیں لیکن اس بار یہ کسی ریکارڈ توڑنے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ ہے۔حال ہی میں ویرات نے ایک جرمن خاتون بلاگر کی پوسٹ لائیک کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ہوا کچھ یوں کہ کوہلی کے جرمن بلاگر کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد ایک انسٹاگرام پیج نے ایک کولاج شیئر کیا جس میں کرکٹر کی سابقہ گرل فرینڈ ایزابیل، اہلیہ انوشکا شرما، جرمن بلاگر لیز لاز اور اونیت کور کی تصاویر تھیں۔کوہلی لیزلاز اور اونیت کی تصاویر لائیک کرچکے ہیں جس کی وجہ سے انسٹاگرام پیج نے کیپشن میں لکھا اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ویرات کوہلی کا انتخاب خواتین کے معاملے میں لاجواب ہے۔تاہم اس پوسٹ سے ایزابیل خوش نہیں ہوئیں اور انہوں نے پوسٹ پر کمنٹ کیا 12 سال ہوگئے اور ایسے ہی سال گزر رہے ہیں لیکن لوگ اب تک ایک چیز بھول نہیں پائے۔ایزابیل کے تبصرے سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے اس پوسٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے بھی اس انسٹاگرام پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button