Select Language
کھیل

پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالا نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم گرانےکا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیویارک اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے لیے بنایا گیا تھا۔اسٹیڈیم کو 6 ہفتوں میں گرادیا جائےگا۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیو یارک میں نیا اسٹیڈیم بنانے اور ورلڈ کپ کے 8 میچوں کی میزبانی کے لیے نساؤ کاؤنٹی کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔جنوری میں اس اسٹیڈیم کی تعمیر شروع ہوئی۔ اپریل میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی اور مئی تک اس اسٹیڈیم کا کام مکمل کیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شروع ہونے کے بعد نیویارک کے اس گراؤنڈ کی پچز پر کافی تنقید کی گئی، یہی وجہ ہے کہ یہاں لو اسکورنگ میچز ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button