نورا فتیحی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گانا ریلیز

بالی ووڈ کی مشہور مراکشی نژاد اداکارہ، ڈانسر اور گلوکارہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت اپنا نیا گانا ’’سیئر سیئر‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔یہ گانا ٹورنامنٹ کے آفیشل میوزک البم کا حصہ ہے، جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو ایک ساتھ شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ’’سیئر سیئر‘‘ کو معروف میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ فیفا ورلڈ کپ کے لیے تیار کیے جانے والے عالمی میوزک سیریز کا حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف ثقافتوں کو موسیقی کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 12 جون 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے BMO فیلڈ میں منعقد ہو گی۔



