Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس بری طرح پھنس گئیں

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ 200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یہ کیس مبینہ طور پر معروف ٹھگ سکیش چندر شیکھر اور اس کے بھتہ خوری نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے، جس میں جیکولین فرنینڈس کا نام بھی طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ادتی سنگھ سے مبینہ طور پر وصول کی گئی 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری سے متعلق منی لانڈرنگ مقدمے میں سکیش چندر شیکھر، ان کی اہلیہ لینا ماریا پال، جیکولین فرنینڈس اور دیگر ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی منظوری دی۔ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی ریکارڈ پر موجود شواہد کا جائزہ لینے کے بعد بظاہر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تمام نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کافی مواد موجود ہے۔ عدالت کے مطابق سکیش چندر شیکھر، لینا ماریا پال، دیپک رامنانی، پردیپ رمدانی، بی موہن راج، ارون متھو، ڈی کملیش کوٹھاری، پنکی ایرانی، جیکولین فرنینڈس، پوجا سنگھ، دھرم سنگھ مینا، مہیندر پرساد سندریال، سندر بورا، کومل پودار، جتیندر نرولا، اویناش کمار اور جئے پرکاش سنگھل سمیت دیگر افراد کے خلاف شدید نوعیت کا شبہ موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button