سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اہم ملاقات
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ریاض کے لیے "بہت اہم” ہے اور "ہمیں فلسطینیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔محمد بن سلمان کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست کے بدلے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ "تعلقات بحالی” معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سکریٹری بلنکن پیر اور منگل کو ریاض میں ہونے والی بات چیت کے دوران "اسرائیل کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے راستے” پر بات کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، فلسطینی رہنما اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کرنے والے دوسرے ممالک کے اعلیٰ عہدے دار دارالحکومت میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے دو روزہ ورلڈ اکنامک فورم کے پہلے پینل مباحثوں میں کہا کہ غزہ کی جنگ، یوکرین اور دیگر جگہوں پر تنازعات کے ساتھ، سیاسی و جغرافیائی خدشات عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔