بین الاقوامی
چین کے چنگ ڈاؤ پورٹ پر کارگو شپ میں آتشزدگی، 20 افراد ہلاک

چین کی چنگ ڈاؤ پورٹ پر کارگو شپ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چنگ ڈاؤ کی بندرگاہ پر مرمت کے لیے کھڑے ایک کارگو جہاز اوشین میلوڈی میں آگ بھڑک اٹھی۔جہاز پر 42 افراد موجود تھے جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5 افراد لاپتا ہیں۔12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے لگی اور دوپہر 2:30 بجے تک اسے بجھا دیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔



