Select Language
بین الاقوامی
Trending

متحدہ عرب امارات نے صدرٹرمپ کا بیان مسترد کردیا

متحدہ عرب امارات کے امریکا میں تعینات سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ امارات کی معیشت مستحکم ہے اور ملک کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔ واشنگٹن میں امریکا اور اماراتی حکام کے درمیان کرنسی سوائپ لائن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے، جن میں مالی تعاون اور ڈالر تک رسائی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے واضح کیا کہ امارات کو مالی بحران کا کوئی خطرہ درپیش نہیں، کیونکہ ملک کے پاس مضبوط معاشی بنیاد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، جو کسی بھی ممکنہ معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو کے ساتھ کرنسی سوئپ لائن کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد مالیاتی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button