Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

اسرائیلی دہشت گردی مزید خوفناک، فلسطینی اتھارٹی نے عالمی برادری کو ہنگامی مراسلہ بھیج دیا

فلسطینی اتھارٹی نے حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے تناظر میں عالمی برادری کو ایک ہنگامی میمورنڈم ارسال کیا ہے جس میں اسے فوری روکنے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارتِ خارجہ نے صدر محمود عباس کی ہدایت پر دنیا بھر کی حکومتوں، پارلیمانوں اور بین الاقوامی اداروں کو یہ مراسلہ بھیجا۔ فلسطینی اتھارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقبوضہ علاقوں، خصوصاً مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے فلسطینی شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button