امریکی رکن کانگریس رو کھنہ بھی نیتن یاہو کی گرفتاری کے حامی نکلے

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن رو کھنہ نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت گرفتاری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے عدالت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس رو کھنہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر کسی ایسے شخص کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت نے وارنٹ جاری کیا ہے تو امریکا کو قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو یا روسی صدر ولادیمیر پوتن جیسے افراد امریکی حدود میں آئیں تو امریکی صدر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کا حکم دینا چاہیے۔ رو کھنہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو آئی سی سی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ عالمی قوانین اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام سے بھی متعلق ہے۔



