دلچسپ و عجیب
امریکا: نومولود بیٹی کو اٹھا کر ماں نے ویڈیو گیم ٹورنامنٹ جیت لیا

امریکا میں تازہ تازہ ماں بننے والی ایک خاتون نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا کر ویڈیو گیم ٹورنامنٹ جیت لیا۔خاتون گیمر نے لیجون نام سے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں منعقد ہونے والے مورٹل کومبیٹ ایکس ایل ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔گیمر خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 22 ستمبر کو سی سکشن کے ذریعے بیٹی کریزا کو جنم دیا تھا۔لیجن نے ٹورنامنٹ تین مزید کھلاڑیوں کو شکست دی جن میں سے ایک ان کے شوہر بھی تھے۔