
چین کے شہر تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے۔اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ایک "تناور درخت” بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔شی جن پنگ نے زور دیا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی و مواصلاتی روابط بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین رکن ممالک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور عملی اقدامات کے بغیر عوام کی خوشحالی ممکن نہیں۔دوروزہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے خطے میں تعاون اور استحکام بڑھانے پر زور دیں گے۔