غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پرتحفظ فراہم کیا جائے : او آئی سی

غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پرتحفظ فراہم کیا جائے : او آئی سی

غزہ : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے خواتین کے عالمی دن پرغزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل نے گزشتہ سال سعودی عرب میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں اسلام میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے’جدہ دستاویز‘ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کے علاوہ مساوات اور شمولیت پر مبنی مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔انہوں نے سماجی انصاف پر مبنی سرمایہ کاری کے ذریعے مضبوط اور متوازن معیشتوں کے قیام پر زور دیا تاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نےعالمی برادری سے فوری طور پر غزہ متاثرین تک بغیر کسی رکاوٹ کے امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں حسین ابراہیم طہ نے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم اور اسرائیلی افواج کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے