حلیمہ سلطان نے پاکستان کو خوبصورت ملک قرار دیدیا

938

لاہور: (ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریل، جسے پاکستان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے، ’ارطغرل غازی‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان نے پاکستان کو خوبصورت ملک قرار دیدیا۔

دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے تین ہفتوں میں حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک اس سے قبل بھی پاکستان سے متعلق اچھے جذبات اور خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر حلیمہ سلطان نے ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو مسیج کا مقصد کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

اداکارہ اسراء بلجیک، جو حلیمہ سلطان کے نام سے ڈرامے میں کام کر رہی ہیں، کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں رہنے والے میرے دوستوں اور فینز کے لیے ایک خوبصورت ملک کی طرف سے خوبصورت پیغام۔

حلیمہ سلطان نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آئیے ہم ان سب فرنٹ لائن کارکنوں کے ساتھ اشتراک کریں جن کو ہم جانتے ہیں اور اس ویڈیو پیغام کو شیئر کریں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کا جلد دورہ کروں گی۔

انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے گورنمنٹ آف پاکستان کا ’ہیش ٹیگ‘ بھی لکھا۔