دنیا میں سب سے زیادہ اجرت دینے میں جنیوا بازی لے گیا

232

دنیا میں سب سے زیادہ اجرت دینے میں سویزرلینڈ کا شہر جنیوا بازی لے گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورکرز کے لیے کم سے کم اجرت 25 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 30 ہزار سے زائد ورکرز کو فائدہ پہنچے گا، متعلقہ اداروں نے ورکرز کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے فی گھنٹہ اجرات کم سے کم پچیس ڈالر مقرر کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیلجی ملک عمان کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شہریوں کے لیے کم سے کم اجرت تین سو پچیس ریال مقرر کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان کے حکومتی حکام کا کہنا تھا کہ  تںخواہوں کو تعلیمی قابلیت سے نہیں جوڑا جائے گا جو ملازمت کے متلاشیوں کے لئے مقرر کردہ تنخواہ ہے۔

اس سے قبل عمان میں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے زیادہ اجرت مقرر کی جاتی تھی عمانی حکومت کا یہ قدم 2020 اور 2024 کے مالی توازن پروگرام منصوبے کا حصہ ہے۔