شہروز نے احتیاط نہ کرنیوالوں کو سانپ اور چوہا کہہ دیا

257

لاہور:اداکار شہروز سبزواری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط نہ کرنے والوں کو سانپ اور چوہا کہہ دیا۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنی ماسک لگائے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کورونا وائرس چوہوں اور سانپوں کو متاثر نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ آپ میں سے بیشتر لوگ اِس وائرس سے محفوظ ہیں۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کے بعد سے اِس جوڑے کو سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اِس جوڑے نے شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر اپنا کمنٹس سیکشن بند کر رکھا ہے۔