لاہور:گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ میں اذان دینا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے۔
عاطف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جو خانہ کعبہ میں اذان دینے کیلئے ان کی سفارش کرے گا وہ ان کیلئے ساری زندگی کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ میوزک ویڈیوز چھوڑنے کے سوال پر گلوکار نے کہا کہ وہ میوزک چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ اس طرح کی کوئی سوچ ان کے ذہن میں موجود ہے۔
دوران گفتگو عاطف اسلم نے جب اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش خانہ کعبہ میں اذان دینا بتائی تو انہوں نے کہا کہ وہ دین اور دنیا ساتھ ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔