اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے رہنما کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں، بڑے پیمانے پر جن کا حق بنتا ہے انکے نتائج تبدیل کئے گئے، آئندہ آنے والی نسلوں کو ان حالات کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ائی کی ہدایت پر ہم نے مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور محمود خان اچکزئی نے بھی احتجاج کیا ہے جبکہ آفتاب شیر پاؤ نے ہماری بات سنی ہے۔
0