ارجنٹینا کو 36 سال بعد عالمی چیمپئن بنانے والے فٹبال کی دنیا کے شہنشاہ لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے پر وزیر کھیل کی چھٹی ہوگئی۔لیونل میسی جنہوں نے نہ صرف ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنایا بلکہ چار سال میں ورلڈ کپ اور کوپا امریکا کپ سمیت تین ٹرافیاں جتوانے والے چیمپئن کھلاڑی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنا ارجنٹائن کے وزیر کھیل کو بھاری پڑ گیا۔ارجنٹائن کے صدر ہیویئر میلے نے اپنے ڈپٹی منسٹر اسپورٹس کو صرف اس بنا پر فارغ کر دیا کہ انہوں نے لیونل میسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق میسی نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو پوسٹ میں نسل پرستی کے کلمات اور ہم جنس پرستوں کے خلاف بات کی تھی، جس پر نائب وزیر کھیل بولیو گاروں نے فٹبالر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر کھیل کی اس حرکت پر ارجنٹائن کا ایوان صدر حرکت میں آیا اور انہیں ہی گھر بھیج دیا۔اس حوالے سے جاری صدارتی بیان میں نائب وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی وزیر یا حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنے قومی ہیرو، ورلڈ کپ اور ڈبل کوپا امریکا کپ کے فاتح کپتان کو یہ بتائے کہ اس نے کیا کہنا اور کیا کرنا ہے۔
0