0

ہردیپ نجر قتل کیس: بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر کینیڈین وزیراعظم کا بیان، بھارتی وزیر خارجہ سیخ پا

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہریوں کی گرفتاری کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بیان دیا کہ کینیڈا آئین کی حکمرانی والا ملک ہے۔کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں ملوث 3 بھارتی شہریوں کی گرفتاری کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا بیان سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا آئین کی حکمرانی والا ملک ہے اور یہاں مضبوط اور آزاد انصاف کا نظام موجود ہےـدوسری جانب کینیڈین وزیراعظم کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ کینیڈا ہم پر الزامات تو لگاتا ہے مگر ثبوت نہیں دیتا۔ جے شنکر نے کہا کہ کینیڈا میں جن بھارتی لوگوں کو سکھ رہنما کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ان کے بارے میں ہم کینیڈین پولیس کی جانب سے ثبوت دیئے جانے کا انتظار کریں گے۔خیال رہے دو دن قبل کینیڈین پولیس نے کینیڈا میں خالصتان کے حمایتی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں ملوث 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں