محسن نقوی کا پولیس لائنز پشاور کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور جدید سہولتوں کا معائنہ

پشاور ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا، جہاں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پولیس اہلکاروں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس لائنز میں نئے تعمیر ہونے والے میٹنگ ہالز اور ڈائننگ ایریا کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے پولیس لائنز میں سہولتوں کی بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بہتر ماحول اور جدید سہولتوں کی فراہمی اہمیت رکھتی ہے۔محسن نقوی نے پولیس لائنز میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پولیس کے لیے سہولتوں میں بہتری کی کوششوں کو سراہا۔








