Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

مریم نواز کا راولپنڈی میں پرتپاک استقبال اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح طلبہ میں 3 ہزار 562 لیپ ٹاپ اور کروڑوں کے وظائف تقسیم

راولپنڈی ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا راولپنڈی کا تفصیلی دورہ شہر کی ترقی، جدید سفری سہولتوں تعلیم اور عوامی فلاح کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہریوں، تاجروں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا، جبکہ انہوں نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس تقسیم کیں اور شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی میں منعقدہ بارہویں تقریب کے دوران اسلام آباد کی فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات میں 3 ہزار 562 جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے، جبکہ 451 طلبہ کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے کے ہونہار اسکالرشپس بھی اپنے ہاتھوں سے دیے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ طلبہ کی کامیابی ان کے والدین کی محنت، قربانیوں اور بچوں کی اپنی جدوجہد کا نتیجہ ہے تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور لیپ ٹاپ و اسکالرشپس کسی حکومتی احسان کے بجائے طلبہ کی محنت اور میرٹ کا انعام ہیں لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ کو جدید 13ویں جنریشن کے کور آئی سیون لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے اسکیم کا ہدف 40 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 12 ہزار کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ ذہین اور مستحق طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 30 ہزار طلبہ کو وظائف دیے گئے، بعدازاں تعداد بڑھا کر 50 ہزار کی گئی۔ دوسرے مرحلے میں مزید 20 ہزار طلبہ کو وظائف فراہم کیے گئے جبکہ تیسرے مرحلے میں 53 ہزار 488 مستحق اور ذہین طلبہ کو اسکالرشپس دی گئیں۔ پروگرام میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو بھی شامل کیا گیا ہے پنجاب سے باہر کے طلبہ کے لیے بھی 5 ہزار وظائف مختص کیے گئے، جن میں آزاد کشمیر کے 517، گلگت بلتستان کے 479، بلوچستان کے 938 اور خیبرپختونخوا کے 3 ہزار 135 طلبہ کے لیے اسکالرشپس شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button