Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

تاجکستان کا عالمی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا فیصلہ، امریکا کی سفارتی مہم کے بعد چوتھا ملک بن گیا

تاجکستان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا عمل شروع کردیا ہے۔ امریکا کی جانب سے عدالت کے خلاف سفارتی مہم شروع کیے جانے کے بعد تاجکستان ایسا کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔عالمی فوجداری عدالت کے انتظامی ادارے کی صدارت نے پیر کو ایک بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ اس سے قبل چاڈ، وینزویلا اور بحرالکاہل کی چھوٹی جزیرہ ریاست نورو بھی عدالت سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے رواں سال جولائی میں مختلف ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت سے علیحدگی اختیار کریں۔ واشنگٹن نے اس سفارتی کوشش کو عدالت کو ختم کرنے کی مہم قرار دیا تھا۔تاجکستان کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں سال مارچ میں عالمی فوجداری عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری نہ کرنے پر تاجکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پیوٹن 2025 میں تاجکستان کے دورے پر گئے تھے، جبکہ عدالت نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کے تحت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔اس سے قبل برکینا فاسو، مالی اور نائجر نے بھی گزشتہ سال عالمی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اسے نوآبادیاتی طرز کے جبر کا آلہ قرار دیا تھا۔عالمی فوجداری عدالت دنیا کا مستقل جنگی جرائم کا ٹریبونل ہے، جو نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اور جارحیت کے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتی ہے، خصوصاً ایسے معاملات میں جہاں متعلقہ ملک کی عدالتیں کارروائی کرنے سے قاصر ہوں یا آمادہ نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button