امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے، غزہ کے بے گھر افراد کا طلبہ سے اظہارتشکر
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں نے امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاج پر طلبہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔غزہ میں خیموں میں مقیم فلسطینیوں نے اپنے خیموں پر امریکی طلبہ کے لیے شکریہ کے پیغامات لکھ دیے۔فلسطینیوں نے اپنے خیموں پر لکھا کہ امریکی جامعات کا شکریہ، ایک اور جگہ لکھا کہ غزہ کی حمایت کرنے والے طلبا کا شکریہ، آپ کا پیغام پہنچ گیا۔دوسری جانب امریکی جامعات میں فلسطینیوں کی حمایت میں کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔الی نوائے، بوسٹن، ایریزونا اور دیگر جامعات میں اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 200 طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔