Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی، وجہ بھی سامنے آگئی

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکارہ شردھا کپور سے معافی مانگ لی۔سلمان خان کی اداکارہ شردھا کپور سے معافی مانگنےکی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ دونوں اداکاروں کی فلم کی ایک ہی دن ریلیز ہے۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سلمان خان کی فلم ماتر بھومی (Maatrubhumi) اور شردھا کپور کی فلم ایٹھا (Eetha) ایک ہی تاریخ یعنی 4 دسمبر کو ریلیز ہو نے جارہی ہے جس کیلئے سلمان خان سے شردھا کپور سے معافی مانگ لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ مجھے معلوم نہیں تھا کہ فلم ’ ایٹھا‘ کی ریلیزکی تاریخ 4 دسمبر ہے جبکہ میری ٹیم نے بھی فلم ریلیز کیلئے 4 دسمبر کی تاریخ کا ہی انتخاب کرلیا،جس کیلئے میں اب برا محسوس کررہا ہوں، اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں شردھا کے ساتھ کبھی فلم ریلیز نہیں کرتا‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ’ میری فلم 20 نومبر کو ریلیز ہونےوالی تھی لیکن ایک پریس اسکریننگ کے دوران ٹیم کو فلم کے ویژول ایفیکٹس (بصری اثرات) میں کچھ خامیاں نظر آئیں، جس کے بعد ریلیز سے قبل فلم پر مزید کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘۔سلمان خان کے مطابق ’ میں نے شردھا کپور سے کال کرکے معافی مانگی ہے، جس پر شردھا نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے کہا کہ سر!اتنی گنجائش ہے کہ ہم دونوں کی فلمیں آسکیں۔دوسری جانب سلمان خان نے مداحوں سے4 دسمبر کو دونوں فلمیں دیکھنے کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button