Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مودی کی سابق گرل فرینڈ سشمیتا سین کو سالگرہ کی مبارک باد، کیا کہہ کر پکارا؟

انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین اور کاروباری شخصیت للت مودی نے اداکارہ سشمیتا سین کو ان کی 51ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں اپنی ’عزیز دوست‘ قرار دیا ہے۔ دونوں کے درمیان 2022 میں سامنے آنے والے تعلقات کے بعد یہ سوشل میڈیا پیغام ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا۔للت مودی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ اپنی ایک پرانی سیاہ و سفید تصویر شیئر کی۔ تصویر میں فلم ’میں ہوں نا‘ کی اداکارہ سیاہ لباس میں مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جبکہ للت مودی نے سفید پینٹ سوٹ پہن رکھا ہے۔ تصویر پر ’ہیپی برتھ ڈے مائی فرینڈ‘ کے الفاظ بھی درج تھے۔اس تصویر کے ساتھ للت مودی نے پیغام لکھا کہ وہ اپنی عزیز دوست سشمیتا سین کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ مسکراتی رہیں۔دونوں نے جولائی 2022 میں اس وقت سرخیاں حاصل کی تھیں جب للت مودی نے مالدیپ اور سارڈینیا میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بنائی گئی سشمیتا کے ساتھ متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اداکارہ کو اپنا ’بہتر نصف‘ قرار دیتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے باب کے آغاز کا ذکر کیا تھا۔اس اعلان کے بعد دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی تھیں، تاہم للت مودی نے بعد میں واضح کیا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ان کی شادی نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button