اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، اپوزیشن نے نیا اسپیکر منتخب کرالیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی پارلیمنٹ میں سیاسی گرفت مزید کمزور ہوگئی جہاں اپوزیشن نے اکثریت کی حمایت سے نیا اسپیکر منتخب کرا لیا، جس کے بعد قانون سازی کے معاملات پر بھی اپوزیشن کا کنٹرول بڑھ گیا ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے گادی آئزن کوٹ کی جماعت یاشار کے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کرلیا۔ انہیں 66 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کے امیدوار اوفیر کاٹز کو الگ ووٹنگ میں 52 ووٹ ملے۔ متان کہانا نے نیتن یاہو کی جماعت کے امیر اوہانا کی جگہ لی ہے۔یہ پیش رفت 27 اکتوبر کے انتخابات میں نیتن یاہو کے پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد اپوزیشن کا پہلا بڑا سیاسی اقدام ہے۔ 120 رکنی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کے دائیں بازو اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو صرف 53 نشستیں حاصل ہیں، جبکہ اپوزیشن کے پاس 67 نشستیں ہیں۔اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کو صدر اسحاق ہرزوگ نے نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اگرچہ نئی حکومت بنانے کے لیے انہیں مزید سیاسی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اسپیکر اور اہم پارلیمانی کمیٹیوں کے عہدے حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن نے قانون سازی کے ایجنڈے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔








