نئے صوبوں کا فیصلہ عوامی رائے کے مطابق ہوگا:مریم اورنگزیب

لاہور ( آصف اقبال ) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کرے گی اور وہی فیصلہ کیا جائے گا جو عوامی رائے کے مطابق ہوگا صوبوں کے معاملے پر بحث پارلیمنٹ میں ہوگی جہاں عوامی خواہشات اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا سموگ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کی شدت میں نمایاں کمی آ رہی ہے اور اب آلودگی کا پیک کئی دنوں کے بجائے مخصوص اوقات میں صرف دو سے تین گھنٹوں تک محدود ہو گیا ہے، جو خوش آئند پیش رفت ہے۔ لاہور میں صبح کے وقت اے کیو آئی بڑھنے کے بعد اگلے دو سے تین گھنٹوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہےانہوں نے وضاحت کی کہ مقامی آلودگی کے ذرائع پر حکومتی کنٹرول بہتر ہوا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار میں اضافے، دھوپ نکلنے اور موسمی حالات بہتر ہونے سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی آتی ہے۔ لاہور میں صبح کے وقت ہوا کی رفتار صفر کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے، ٹمپریچر انورژن اور ساکن ہواؤں کے باعث اے کیو آئی میں اضافہ ہوا، تاہم بعد ازاں آلودگی کی سطح تیزی سے نیچے آئیسینئر وزیر پنجاب نے میڈیا سے اپیل کی کہ سموگ اور فضائی آلودگی کی رپورٹنگ میں ہمیشہ تازہ ترین اعداد و شمار استعمال کیے جائیں اور صبح کے وقت کے اے کیو آئی کو پورے دن کی صورتحال ظاہر کرنے کے لیے پیش نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو درست اور مستند معلومات فراہم ہو سکیںمریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے کے لیے پہلی مرتبہ ملٹی سیکٹورل حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، جس کے تحت زراعت ٹرانسپورٹ صنعت ماحولیات تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کو مشترکہ اہداف دیے گئے ہیں پنجاب میں ہوا کے معیار کی نگرانی کے لیے 80 جدید مانیٹرز نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ دسمبر تک ان کی تعداد 100 تک پہنچا دی جائے گیانہوں نے کہا کہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن فورس کے 10 اسکواڈز جدید باڈی کیمروں کے ذریعے مختلف شعبوں میں مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں پنجاب میں 14 ہزار سے زائد بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا چکا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ صنعتی آلودگی، ویسٹ برننگ اور تعمیراتی گردوغبار کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ سڑکوں پر 24 گھنٹے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے گاڑیوں کی نگرانی بھی جاری ہے اور اب تک 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹنگ مکمل کی جا چکی ہے 31 دسمبر کے بعد خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا مریم اورنگزیب نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے 10 ہزار سے زائد سپر سیڈرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں جبکہ پرالی کو صنعتی ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں 15 سے 30 سموگ گنز مختص کی گئی ہیں جو زیادہ اے کیو آئی والے علاقوں میں مقامی آلودگی اور گردوغبار پر قابو پانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ سورس اپورشنمنٹ اسٹڈی کے ذریعے آلودگی کے مختلف ذرائع کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ کون سا ذریعہ کس وقت اور کتنی آلودگی پیدا کر رہا ہے۔ اس تحقیق سے مستقبل کی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا سینئر وزیر پنجاب کے مطابق لاہور میں گرین کور بڑھانے کے لیے 40 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں، ریلوے کے 40 کلومیٹر طویل ٹریک کے اطراف شجرکاری کی گئی ہے جبکہ ہر ترقیاتی منصوبے میں ایک فیصد شجرکاری مختص کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سموگ کے خلاف حکومتی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں، ذاتی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، بچوں اور بزرگوں کو ماسک پہنائیں اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع ہیلپ لائن 1373 پر دیں۔







