کھیل
ہیری بروک کا شاندار اقدام، گیند لگنے سے زخمی ننھے آسٹریلوی مداح کو خصوصی تحفہ دے دیا

انگلش کرکٹر ہیری بروک نے کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کے ساتھ انسانیت اور رحم دلی کے بہترین جذبے کا بھی مظاہرہ کردیا۔میلبرن میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو اور تین رنز پر مواقع ملنے کے بعد ہیری بروک نے آسٹریلوی بولرز کی دھلائی کردی۔انہوں نے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔اس دوران بروک نے ایک چھکا لگایا تو گیند اسٹینڈز میں موجود ننھے آسٹریلوی مداح کو جا لگی جس کے بعد انگلش بیٹر نے اس کی دلجوئی کے لیے اپنے بیٹنگ گلوز اسے تحفے میں دے دیے۔








