بین الاقوامی
Trending
ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ کرنیوالے صحافیوں کے موبائل فون ضبط کیے گئے، امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے موبائل فون ضبط کرلیے گئے۔صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی چیکنگ کی زد میں آئے، وائٹ ہاؤس عملےکے موبائل فونز کا ڈیٹا مٹانے یا انہیں تلف کرنےکیلئے بھی عارضی ضبطگی کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ دورہ چین کے بعد ائیر فورس 1میں صحافیوں کے موبائل فون ممکنہ سائبر جاسوسی کے خدشے پر رکھے گئے اور سائبر جاسوسی کے خدشات پر صحافیوں کے فون خصوصی سکیورٹی بیگز میں رکھوائے گئے جب کہ صحافیوں کے موبائل فون امریکا پہنچنے پر واپس کردیے گئے۔خصوصی “فیراڈے بیگز “میں وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک سگنلز بلاک ہو جاتے ہیں۔حکام کے مطابق فون کی عارضی ضبطگی اقدام سکیورٹی احتیاط کیلئے تھی، کسی مخصوص جاسوسی کی کوشش یا فونز میں نگرانی کے سافٹ وئیر کی تصدیق نہیں ہوئی۔








