
ہارورڈ یونیورسٹی داخلوں میں نسلی امتیاز کی تحقیقات کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قانونی تنازع میں الجھی ہوئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر محتاط پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی جلد بازی نہیں کریں گے اور اگلے سال کے آغاز پر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا جائے گا۔انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکا فوری طور پر کوئی بڑا فیصلہ کرنے کے بجائے خطے کی بدلتی صورتحال اور سفارتی امکانات پر نظر رکھے گا۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے بارے میں حتمی فیصلہ نئے سال کے آغاز کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ابھی وقت ہے اور وہ حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔








