Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

افغانستان سے رکن ممالک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے: سربراہ سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی وجہ سے رکن ممالک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے اپنے بیان کہا کہ داعش خراسان نے افغانستان کے باہر علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور تحریک طالبان پاکستان سنگین نوعیت کا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو طالبان کی لاجسٹیکل اور آپریشنل سپورٹ حاصل ہے اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی جان لیوا حملے کیے ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button