Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

جوہری ہتھیار ختم کرکے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا بنائی جائے، شی جن پنگ کا بڑا مطالبہ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کرنے اور انہیں مکمل طور پر ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔خبروںکے مطابق شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ جوہری جنگ نہ تو جیتی جاسکتی ہے اور نہ ہی اسے کبھی لڑا جانا چاہیے۔چینی صدر نے کہا کہ جوہری جنگ کے خطرے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ضروری ہے۔ان کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر جامع پابندی اور ان کی مکمل تباہی کے ذریعے ایسی دنیا کی بنیاد رکھی جانی چاہیے جہاں ایٹمی ہتھیار موجود نہ ہوں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کی تین بڑی طاقتوں امریکا، روس اور چین کے رہنما ایک ہی ملاقات میں شریک ہوئے۔ تینوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے اہم عالمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان اس معاملے پر اتفاق رائے عالمی سلامتی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button