Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کرینہ کپور کو قرانی آیت والا ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو دیوالی کی تقریبات میں آیت الکرسی کندہ زیور پہننے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر سیف علی خان کے خاندان سے وراثت میں ملنے والا قیمتی زیور پہنا تھا جس پر قرآن پاک کی آیت الکرسی کندہ تھی۔یہ 30 قیراط زمرد کا زیور بھوپال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اداکارہ نے اس کے ساتھ تقریباً 200 سال پرانی کلغی بھی پہنی تھی۔بھارتی سیاسی رہنما عباس حفیظ نے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ ریا کپور کو قانونی نوٹس بھجوایا۔نوٹس میں سوشل میڈیا سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے، عوامی معافی مانگنے اور آئندہ مقدس آیات کا احترام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عباس حفیظ کے مطابق اعتراض اداکارہ کے لباس یا دیوالی منانے پر نہیں بلکہ قرآنی آیت کو فیشن کے طور پر پیش کرنے پر ہے۔تاحال کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button