Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا، ایلون مسک حمایت میں سامنے آگئے

معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رسل برانڈ کی سزا سے متعلق ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مقدمے میں استعمال ہونے والے قانونی معیار کو عجیب قرار دیا۔
اس سے قبل امریکی ٹی وی میزبان میگن کیلی بھی جیوری کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی تھیں۔واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم انہیں دو دیگر زیادتی کے الزامات سمیت تین الزامات سے بری کر دیا گیا۔رسل برانڈ مقدمے کے دوران اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button