چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فائیو کا ڈوم نصب پاکستان کے جوہری توانائی منصوبے میں اہم سنگ میل عبور

میانوالی ( آصف اقبال ) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں چشمہ فائیو (C-5) نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈوم کی کامیاب تنصیب کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چینی حکام اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے انجینئرز تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کی محنت اور لگن کو سراہا، جنہوں نے مقررہ شیڈول سے پہلے تعمیراتی مرحلے کا یہ اہم ہدف حاصل کیا وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ فائیو منصوبہ پاکستان میں صاف اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے انہوں نے چینی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پاکستان اور چین کی ہر موسم کی دوستی اور اقتصادی دفاعی و ترقیاتی شعبوں میں تزویراتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اپنے وسائل اور انسانی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشی طور پر مضبوط توانائی کے شعبے میں خودکفیل اور ماحول دوست ملک بنے گا چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ جوہری توانائی پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور قابلِ اعتماد کم کاربن اخراج والی بجلی فراہم کر رہی ہے
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے جوہری بجلی گھر محفوظ اور مؤثر انداز میں مجموعی طور پر 3 ہزار 530 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سالانہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج سے بچاؤ ممکن ہو رہا ہے
چیئرمین کے مطابق ملک کی مجموعی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں جوہری توانائی کا حصہ 8.6 فیصد ہے، تاہم بجلی کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصہ تقریباً 16.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ سردیوں کے موسم میں یہ شرح 26 فیصد تک ہو جاتی ہے چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہوگی اور منصوبے سے ستمبر 2030 میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔








