Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان اور سوڈان کے درمیان پاسپورٹس پر ویزا فری معاہدہ، سکیورٹی سائبر کرائم ودیگرشعبوںمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( آصف اقبال ) پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت کا معاہدہ طے پا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے معاہدے پر دستخط کیے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت حاصل ہوگی۔اس موقع پر دونوں وزرائے داخلہ نے معاہدے کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اعلیٰ سطح کے روابط، سرکاری وفود کے تبادلوں اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے قبل ازیں سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں سکیورٹی، داخلی امور، سائبر کرائم پولیس ٹریننگ، ادارہ جاتی تعاون اور نادرا سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا دونوں ممالک نے سائبر کرائم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا بھی فیصلہ کیا سوڈانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا ملک سائبر کرائم کے تدارک کے لیے پاکستان کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنا چاہتا ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سوڈان میں قیام امن اور تعمیر نو کے عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوڈان میں نادرا کے تعاون سے اب تک 3 کروڑ 60 لاکھ شہریت کارڈز، 90 لاکھ قومی شناختی کارڈز، ایک کروڑ 80 لاکھ پیدائشی سرٹیفکیٹس اور 5 لاکھ ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سول رجسٹریشن کے شعبے میں آئندہ بھی تعاون کے لیے نادرا ہر وقت تیار ہے ملاقات کے دوران سوڈانی وزیر داخلہ کے استفسار پر محسن نقوی نے پاکستان میں شادی شدہ سوڈانی خواتین کے ویزا مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے انہوں نے کہا کہ پاکستان سوڈانی پولیس افسران کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ سوڈانی شہری پاکستان میں طبی سہولیات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں اور انہیں صحت کے شعبے میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گیسوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ اشتراک کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیاملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، چیئرمین نادرا ڈی جی ایف آئی اے ڈی جی اے این ایف آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، چیئرمین سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button